دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک 44 ارب ڈالرزمیں ٹوئٹرخریدنے کے بعد شاید اپنے اثاثوں کی فوری طورپرپہلے والی حالت میں بحالی چاہتے ہیں اسی لیے آتے ہی صارفین کو بلیوٹک کیلئے رقم کی ادائیگی کی نوید سنائی۔
مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی جہاں اعلیٰ عہدیداروں کو گھرکی راہ دکھائی وہیں تصدیق شدہ اکاؤنٹس کیلئے رقم کی ادائیگی کی اطلاعات نے بھی صارفین کو دھچکا پہنچایا، ابتدائی اطلاع تھی کہ بلیو ٹک کیلئے 20 ڈالرزدینے پڑیں گے لیکن اب کنفرم ہوچکا ہے کہ دل مانے نہ مانے اگرویریفائیڈ اکاؤنٹ رکھنا ہے تو8 ڈالرزماہانہ دینا پڑیں گے۔
Twitter’s current lords & peasants system for who has or doesn’t have a blue checkmark is bullshit.
Power to the people! Blue for $8/month.
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022
کم سے کم ایلون مسک کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ تو یہی کہتی ہے کہ ماننا توپڑے گا۔
ٹوئٹرکے نئے مالک نے بلیو ٹک کی فیس سے متعلق لوگوں کے شکوے اٹھا کرپرے پھینکتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ شکایت کرتے رہو لیکن 8 ڈالر دینے پڑیں گے۔
To all complainers, please continue complaining, but it will cost $8
— Elon Musk (@elonmusk) November 2, 2022
پاکستانی صارفین کو بتاتے چلیں کہ ڈالرزکی آج کی قیمت کے لحاظ سے یہ رقم ایک ہزار 774 روپے بنتی ہے۔
بلیو ٹک کیلئے رقم کی ادائیگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ٹوئٹرکی جانب سے واضح کردیا گیا تھا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی تو کرنی ہوگی۔
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022
سوشل میڈیا پریہ معاملہ خاصا زیربحث ہے، اس سے قبل مصنف اسٹیفن کنگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا،”بلیو بیج برقراررکھنے کیلئے ماہانہ 20 ڈالر؟ انہیں توچاہیے کہ مجھے ادائیگی کریں“۔
جواب میں ایلون مسک نے واضح کیاتھا کہ انہیں ادائیگی کرنا ہوتی ہے اور ٹوئٹرمکمل طورپراشتہارات پربھروسہ نہیں کر سکتا۔
تاہم مسک نے اسٹیفن سے پوچھا تھا،“ آٹھ ڈالر کے بارے میں کیا خیال ہے؟“۔جس سے اس بات کا عندیہ مل گیا تھا کہ رقم 20 ڈالرز نہیں ہوگی۔
ایک اور ٹویٹ میں ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ ادائیگی کے معاملے پرعمل کرنے سے قبل وہ مختلف پہلوؤں کو تفصیلی طورپربیان کریں گے، یہ بوٹس اور ٹرولز کوشکست دینے کا واحد طریقہ ہے“۔
ایلون نے واضح کیا ہے کہ ٹوئٹرعوامی شخصیات کے لیے ایک ”ثانوی ٹیگ“ ظاہر کرے گا، جوفی الحال سیاست دانوں کیلئے دکھائی دیتا ہے۔ اس اقدام سے نمایاں اکاؤنٹس کو عام صارفین کے مقابلے میںبصری طور پرممتاز کرنے میں مدد ملے گی۔
There will be a secondary tag below the name for someone who is a public figure, which is already the case for politicians
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022