ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز گیل نے کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کیرون پولارڈ کو لکھا کہ ’ یقین نہیں آرہا آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہوگئے‘۔
کرس گیل نے پولارڈ کو بین الاقوامی کیریئر پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ مبارک ہو، آپ کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا۔
Can’t believe you retired before me @KieronPollard55 😄 Anyway-Congratulations on your international career…it was great playing alongside you. Happy Retirement…All the best in your next chapter @KieronPollard55 #Respect✊🏿 👊🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) April 20, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی زندگی کے دوسرے مرحلے کےلیےمیری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔