بالی ووڈ شخصیات نے معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز گلوکار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے، اُن کی اچانک موت سے موسیقی اور فلم انڈسٹری کو کافی صدمہ پہنچا ہے۔
اس خبر کے سامنے آتے ہی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے تعزیتی ٹوئٹس آرہے ہیں۔
اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کے کے کی موت کی خبر، وہ بھی ایک لائیو پرفارمنس کے فوراً بعد خوفناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلوکار کے کے نے ان فلموں کے لیے گایا جن سے میں وابستہ تھا، اس لیے ان کا نقصان بہت زیادہ ذاتی لگتا ہے۔
It seems so ominous. The news of KK’s death that too right after a live performance is terrible. He sang for films I was associated with, so his loss seems that much more personal.
RIP #KrishnakumarKunnath.
Prayers & condolences to his family🙏 pic.twitter.com/HOOjgs4tY5— Ajay Devgn (@ajaydevgn) May 31, 2022
اداکار اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گلوکار کے کے کی افسوسناک موت کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا، اُن کی موت بہت بڑا نقصان ہے۔
Extremely sad and shocked to know of the sad demise of KK. What a loss! Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 31, 2022
ورون دھون نے کہا کہ ہم کے کے کی موت سے انتہائی صدمے اور غمزدہ ہیں، ایک موسیقار جس کی آواز میرے بچپن کا حصہ رہی۔
کرن جوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے ناقابل یقین ٹیلنٹ کی اچانک موت دل دہلا دینے والی خبر ہے،تفریحی دنیا نے آج ایک سچے فنکار کو کھو دیا ہے۔
https://twitter.com/karanjohar/status/1531714010168446976?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1531714010168446976%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fentertainment%2F2022%2F06%2F486126%2F
وویک اوبرائے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک طویل نوٹ کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقین نہیں آرہا کہ کے کے چلا گیا ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ اُن کی آواز اور گانوں کو پسند کیا، میں آپ کے بارے میں سوچوں گا بھائی ، ہمارے پاس صرف آپ کی آواز اور یادیں رہ گئی ہیں۔
اس کے علاوہ رنویر سنگھ، وکی کوشل اور راج کمار راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے گلوکار کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔