انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اپنی صحت سے متعلق ناقابل یقین انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے وہ چھ ماہ کی بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر ر ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل سے بچنے کے لیے مجھے ادویات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت ہے ۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اب بھی ڈاکٹر سے اس حوالے سے بات چیت کرتا ہوں ۔میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا ، مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا ،میں نے جب بریک لی تو اس حوالے سے بہت سوچا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ اس دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے ۔لوگ اس حوالے سے میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔ کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتا ہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں ۔