انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرہم کاؤنٹی کے بین اسٹوکس کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
وہ جو روٹ کے بعد انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے 81ویں کپتان بن گئے ہیں۔
With the bat 🏏
With the ball 🔴
In the field 🤲
Our leader 🧢 pic.twitter.com/knXzk3s62z— England Cricket (@englandcricket) April 28, 2022
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے منگل کی شام انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کی سفارش کے بعد تقرری کی منظوری دی۔
اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے، انگلینڈ مینز کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا کہ مجھے بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سونپنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس نے کپتانی کو قبول کر لیا ہے اور وہ اضافی ذمہ داری اور اعزاز کے لیے تیار ہے۔ وہ اس موقع کا پوری طرح سے مستحق ہے۔
بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہےاور میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں۔
Congratulations to our new Men's Test captain, @benstokes38! 🏴🏏
— England Cricket (@englandcricket) April 28, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ میں جو روٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس نے انگلینڈ کرکٹ کے لیے جو کچھ کیا ہے اور وہ ہمیشہ پوری دنیا میں اس کھیل کے لیے ایک عظیم سفیر رہے ہیں۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ ہمیشہ ڈریسنگ روم میں ایک رہنما کے طور پر میری ترقی میں اپنا کردار ادا رکرتے رہے اور اب وہ اس کردار میں میرے لیے کلیدی اتحادی رہیں گے۔
واضح رہے کہ جو روٹ نے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔