بابر اعظم چوتھی اننگز میں 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کراچی: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم 168 اور محمد رضوان 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کپتان کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی بلے باز چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 500 منٹ تک بیٹنگ کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں پاکستان کی سب سے طویل بیٹنگ شعیب ملک نے کی تھی۔

شعیب ملک نے 2006 میں سری لنکا کے خلاف 488 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں