آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا مثبت ہونے کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، کھلاڑی اگر بہتر محسوس کرتے ہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔
کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ کورونا 19 کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جن افراد کی طبیعت خراب ہو گی انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں اور 1200 اسٹاف کو واضح کر دیا ہے کہ اگر طبیعت خراب ہے تو گھر رہیں، اس وقت ہمارے لیے صورتحال معمول کے مطابق ہے، یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کورونا مثبت کے بارے میں بتائیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم 16 جنوری کو شروع ہو گا۔
نواک جوکووچ کو گزشتہ آسٹریلین اوپن میں ویکسینیشن نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا، ان کو آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں رواں سیزن میں کرکٹ میں بھی یہی پالیسی اپنائی گئی تھی۔