آسٹریلوی اسکواڈ کے تمام ارکان کے عالمی وباء کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کل شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کئے گئے سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
یاد رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی اسکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک اسٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھاجس کے بعد ارکان آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے سے قبل آج ہونے والا ٹیننگ سیشن منسوخ کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن نہیں کرے گی۔
قومی ٹیم نے آج شام ساڑھے 4 بجے ٹریننگ سیشن کا اعلان کررکھا تھا جبکہ ٹریننگ سیشن کی منسوخی کے حوالے سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری جس کا پہلا میچ گذشتہ روز کھیلا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچوں کی سیزیر میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔