پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔
اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا رہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور دیگر کھلاڑی آج پاکستان پہنچیں گے۔
ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی۔
Great few days training in melbourne before leaving for Pakistan tomorrow. Can’t wait to get over there and get stuck into the ODI and T20 series! 🇦🇺🇵🇰 pic.twitter.com/Dy7fZvluUs
— Aaron Finch (@AaronFinch5) March 22, 2022
انہوں نے کہا کہ میں انتظار نہیں کر سکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔