کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ دی۔
نوین الحق نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اب یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ میں بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے لکھا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا بچکانہ فیصلے ختم نہیں کرے گا بی بی ایل میں شرکت نہیں کروں گا۔
time to say won’t be participating in big bash after this until they stop these childish decisions that’s how they went about the one off test now ODI when a country is going through so much in place off being supportive you want to take the only reason of happiness from them #CA
— Naveen ul haq Murid (@imnaveenulhaq) January 12, 2023
نوین الحق نے لکھا کہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔
افغان کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ایسے ملک کو جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں.
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی گئی جو کہ مارچ میں شیڈول تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔