ایپل سال کے پہلے ایونٹ میں نئے پروڈکٹس کی نمائش کیلئے تیار

کیلی فورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی پروڈکٹس کو لانچ کرنے کیلئے تیاری پکڑ لی ہے۔

امریکی میڈیا کیبل نیوز نیٹ ورک (سی سی این) کے مطابق ایپل اپنی عنقریب تقریب میں میک بُک اور آئی میک سمیت بیشتر مصنوعات کی اپ ڈیٹ جاری کرے گا جب کہ کمپنی کے متعلق یہ افواہ ہے کہ وہ اسپیشل ایڈیشن (ایس ای) آئی فون میں فائیو-جی ٹیکنالوجی صارفین کو مہیا کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ای ورژن ممکنہ طور پر دیگر آئی فون ماڈلز کے مقابلے میں کافی سستا ہوگا جو اس کے بنیادی اسمارٹ فون کاروبار کی مانگ میں اضافہ کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پروڈکٹ لانچنگ ایونٹ میں کمپنی 5جی ٹیکنالوجی پر مشتمل تیز پروسیسر اور فرنٹ کیمرے کے ساتھ نیا آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کروائے گی۔

گزشتہ برس کی تقریبِ رونمائی میں ایپپل کمپنی نے صارفین کیلئے پرپل رنگ کا آئی فون سمیت آئی میک، آئی پیڈ اور ایئر ٹیک بھی متعارف کروایا تھا۔

واضح رہے کہ ایئر ٹیگ بلوتوتھ کی طرح ٹائل لوکیٹر ہوتا ہے جو صارفین کی چابیاں، بٹوے، لیپ ٹاپ اور یہاں تک کہ گاڑیوں کو بھی تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے، لہٰذا ا اس سال بھی کمپنی کے پاس متعارف کروانے کیلئے کوئی پوشیدہ گیجٹ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں