امیتابھ بچن ایک بار پھر کورونا کا شکار

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

امیتابھ بچن نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، وہ لوگ جو میرے ساتھ یا قریب رہے ہیں، براہ کرم اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

امیتابھ کی عمر 79 سال ہے اور انہوں نے اس وبا سے بچنے کے لیے ویکسین بھی لگوائی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ دوسری بار اس کی لپیٹ میں آئے ہیں، فی الحال امیتابھ کے گھر کے دیگر افراد کے مثبت ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

امیتابھ بچن نے ویکسین کی پہلی خوراک اپریل 2021 اور دوسری مئی 2021 میں لگوائی تھی۔ ویکسی نیشن کی ایک تصویر بگ بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی تھی۔

اس سے پہلے بھی امیتابھ بچن جولائی 2020 میں کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ خرابی صحت کی وجہ سے انہیں تقریباً دو ہفتے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا تھا۔ اس وقت امیتابھ کے ساتھ ابھیشیک بچن بھی کورونا پازیٹیو تھے۔

امیتابھ بچن کو پہلی مرتبہ کورونا ہوا تو وہ KBC 13 کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ کوویڈ پازیٹیو ہونے کی وجہ سے انہیں کئی دنوں تک شوٹنگ سے وقفہ لینا پڑا۔ کورونا کی وجہ سے شوٹنگ کووڈ پروٹوکول کے بعد 2021 میں کی گئی تھی۔ اس بار بھی اداکار KBC 14 کی شوٹنگ کے دوران انفیکشن کا شکار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں