پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
باکسرعامرخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔
IT’S VERY UPSETTING TO SEE WHAT IS HAPPENING IN PALESTINE, WHO ARE BEING CONSISTENTLY ABUSED & TORMENTED. MY PRAYERS ARE WITH THE PEOPLE OF PALESTINE. THEREFORE I AM PLEDGING £50.000 TOWARDS THE CAUSE & ENCOURAGE EVERYONE TO GET BEHIND THIS CAMPAIGN #PrayforPalestine 🇵🇸 pic.twitter.com/gu5b9BQc9r
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے، اس سے قبل یہاں جمعہ کو بھی صبح سویرے نماز فجر میں مصروف نمازیوں پر اسرائیلی پولیس نے دھاوا بولا تھا جہاں اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔
جبکہ گزشتہ روز بھی یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ میں قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر حملہ کیا اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے طاور متعدد فلسطینیوں کر گرفتار بھی کر لیا۔