انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کی 3 سال بعد ٹیم میں واپسی ہو گئی۔
انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے ایلکس ہیلز کو دورۂ پاکستان اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ ایلکس ہیلز کو جونی بیرسٹو کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے آخری مرتبہ 2019 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔
ای سی بی کے مطابق جونی بیرسٹو گالف کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے، ان کے جسم کے نچلے حصے میں چوٹ آئی ہے۔