بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم سمراٹ پرتھوی راج کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سمراٹ پرتھوی راج کا ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے بعد بھی کوئی خاصہ بزنس نہیں ہوا تاہم اس ہفتے صرف 7.25 کروڑ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کی تیاری میں 300 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے لیکن اب تک مجموعی کمائی صرف 61.72 کروڑ ہے۔
فلمی شائقین نے سینما گھروں میں سمراٹ پرتھوی راج کے بجائے دوسری فلموں کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ اس فلم کو چندرپرکاش نے ڈائریکٹ کیا جس میں اکشے کمار نے ہندو بادشاہ کا کردار نبھایا۔