لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے نوجوان باﺅلنگ اٹیک کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہوں۔
ورنن فلینڈر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماہر کھلاڑیوں کے گروپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اور نوجوان باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہوں۔
باؤلنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے مجھے کال کی اور پاکستان ٹیم جوائن کرنے میں دلچسپی کا پوچھا، میرے لئے یہ ایک اچھا موقع تھا میں انکار نہیں کر سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین صلاحیتوں سے بھرپور نوجوان باؤلر ہے اور ان سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام نوجوان باؤلنگ بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلین بلے باز میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ویرنون فلینڈر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔