ایما راڈو کانو اور لیلیٰ فرنینڈس اپنے اپنے میچز جیت کر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں، ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کل ہوگا۔
یو ایس اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کی نوجوان کھلاڑی ایما راڈو کانو نے یونان کی ماریہ سکاری کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔
ایما راڈو کانو نے ماریہ سکاری کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔
ایما 44 سال بعد کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں۔
دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈس نے ایک بار پھر اپ سیٹ کر دیا۔
انہوں نے ارینا سبالینکا کو ہرایا، ان کی جیت کا اسکور سات چھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔