امریکی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور کی 6 گیندوں پر 6 چکھے مار دیے ۔
جسکرن ملہوترا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔
جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ میں مخالف ٹیم کے بولر ‘ گاؤدی ٹوکا ‘کو ا یک اوور میں 6 چکھے مارے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں 6 چھکےمارنے والے دوسرے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے بیٹسمین بن گئے ۔
🏏 173* runs off 124 balls
💥 4 fours and 16 sixes
🔥 Six sixes in one over
🚨 First man to score an ODI century for USAA busy day at the office for Jaskaran Malhotra. #USAvPNG | 📸 @usacricket pic.twitter.com/VyVnxX40Xi
— ICC (@ICC) September 9, 2021
امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے پاپوا نیو گنی کے خلاف 173 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور امریکا کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔
ان کی شاندار اننگز میں 16 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ۔
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکےمارنے والے بیٹسمینوں میں ، جنوبی افریقا کے ہر شل گبز، بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کےکیرن پولارڈ شامل تھے ۔
USA's Jaskaran Malhotra joined the exclusive 6️⃣x6️⃣ club 👏 pic.twitter.com/5ei7rQhxfU
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 9, 2021