ورہ انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کوکورونا کے حملوں کا سامنا ہے اور اب بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 5 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔
واضح رہےکہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
بھارتی ٹیم کا آج شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑی کمروں میں بند ہیں۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت بولنگ کوچ، بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ سریدھار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور ٹیم کے فزیوتھراپسٹ نیتن پٹیل آئیسولیشن میں ہیں۔