واٹس ایپ کو کوئی ٹکر دے یا نہ دے لیکن جی میل نے واٹس ایپ طرز پر آڈیو اور ویڈیو کال متعارف کروا دی ہے ،اب صارفین جی میل کے ذریعے آڈیو اور ویڈیو کال کر سکیں گے ۔
گوگل نے جی میل میں نیا فیچر لانے کا فیصلہ کر لیا ،امریکی کمپنی گوگل نے جی میل کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین جی میل کی موبائل ایپ کے ذریعے ہی ویڈیو اور آڈیو کال کر سکیں گے ۔
جی میل کا یہ فیچر گوگل میٹ کی مدد سے کام کرے گا اور صارفین اپنے موبائل میں موجود نمبروں سے رابطہ کر سکیں گے ۔