تُرک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔
ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے طیب اردوان کو اس وقت ایک بچے نے حیران کردیا جب اس نے تیزی سے خود ہی فیتہ کاٹ دیا۔
طیب اردوان بچے کے عقب میں کھڑے تھے اور اعلان کا انتظار کررہے تھے کہ فیتہ کاٹنے کا اعلان کیا جائے اور وہ فیتہ کاٹیں۔بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے نیا فیتہ لگایا گیا۔