قومی کرکٹ کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم 10 ماہ کے طویل عرصے کے بعد اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی عائلہ سے مل گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ بھاگتے ہوئے گھر کا دروازہ کھولتی ہیں تو سامنے اُن کے والد وسیم اکرم کھڑے ہوتے ہیں۔
Finally seeing my daughter after 10 months apart! Thank you @iamshaniera for raising such a beautiful little princess while we have been apart #HappyDays #Australia pic.twitter.com/EbyCTOKzZp
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 4, 2021
عائلہ اپنے والد کو دیکھ کر فوراََ اُن کے گلے لگ جاتی ہیں اور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو بہت زیادہ یاد کیا۔
وسیم اکرم نے باپ بیٹی کے رشتے کو بیان کرتی یہ جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخرکار! میں نے 10 ماہ کے بعد اپنی بیٹی کو دیکھ لیا۔‘
اُنہوں نے اتنے ماہ بیٹی عائلہ کو اکیلے سنبھالنے پر شنیرا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ HappyDays بھی لکھا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فیملی کے اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے.
گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔