طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز بلند کرنے کو طالبان کا حق قرار دے دیا۔
بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کی ان کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ کشمیر، بھارت اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قانون کے مطابق مسلمان مساوی حقوق کے مستحق ہیں، ہم بھارت سے یہی کہیں گے کہ مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں انہیں بھی برابر کے حقوق دیں، بھارت پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔