لیجنڈری مرحوم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں متقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ سائرہ بانو کو 3 دن قبل بلند فشارخون سے متعلق مسائل کی بناء پرممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے.
Actor Saira Banu, wife of late veteran actor Dilip Kumar, was admitted to Hinduja Hospital in Khar, Mumbai after she complained of issues related to blood pressure three days ago. She has been shifted to the ICU ward today pic.twitter.com/wQKKh0ILB0
— ANI (@ANI) September 1, 2021
سائرہ بانو نے 7 جولائی 2021 میں اپنے شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکو کھویا تھا جس کے بعد سے وہ صدمے کا شکار ہیں۔
دلیپ کمارکا انتقال اسی اسپتال میں ہوا تھا جہاں سائرہ بانو زیرعلاج ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے جب 98 سالہ اداکار کی موت کی خبر ان کی اہلیہ کو دی تھی توسائرہ بانو کا کہنا تھا ‘ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی۔دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے’
سائرہ بانو اور دلیپ کمار نے 55 سال قبل محبت کی شادی کی تھی جسے دونوں نے ایسے نبھایا کہ دنیا مثال دے۔ دلیپ کمار کی طبیعت سالوں سے ناساز تھی جس دوران سائرہ نے نہ صرف ان کی صحت کا انتہائی خیال رکھا بلکہ اداکار کے مداحوں کو بھی اس حوالے سے باخبررکھا۔
سائرہ بانو نے 1976 میں اداکاری کو خیرباد کہتے ہوئے عمرکے واضح فرق کے باوجود محمد یوسف عرف دلیپ کمارسے شادی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین دلیپ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے مجھے منتخب کیا۔
ایک انٹرویو میں سائرہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنی نوعمری کے دور سے ہی دلیپ کی بیوی بننا چاہتی تھیں اورایک بار جب اس حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا تو پھرکچھ بھی انہیں روک نہیں سکتا تھا