اگر آپ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اسمارٹ فون صارف ہیں تو یہ چیک کر لیں کہ کہیں انتہائی خطرناک جوکر میل ویئر سے بھری یہ ایپس آپ کے موبائل فون میں موجود تو نہیں؟
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے حال ہی میں انتہائی مضر وائرس رکھنے والی 8 ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کی پابندی کے بعد بلیجئیم کی پولیس نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد وائرس سے بھری ایپس کو اپنے موبائل فون سے ہٹا لیں۔
ان ایپلی کیشنز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں خطرناک جوکر میلویئر شامل ہے جو کسی بھی فون پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک بار انسٹال ہونے کے بعد، جوکر ڈیوائسز پر خفیہ اسپائی ویئر اور پریمیم ڈائلرز انسٹال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پھر خود کار طریقوں سے صارفین کے کریڈٹ کارڈز سے پیسے کاٹ لیتا ہے۔
جوکر نامی میل ویئر میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے وہ ہیکرز کی مختلف ایپس کی سالانہ سبسکریپشن کر دیتا ہے جس کے بعد صارف کے ہزاروں روپے اس کے اکاؤنٹ سے کٹنے لگتے ہیں۔