واٹس ایپ میں پیغامات پر ردِعمل ظاہر کرنے کے لئے میسیج ری ایکشنز کا نیا فیچر شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے فیس بُک میں پوسٹس اور کمنٹس پر ردِعمل کا اظہار کرنے کے لئے پسندیدگی ، محبت ، اداسی، ہنسی، جذباتی اور غصے جیسے ری ایکشنز موجود ہیں جو اضافی طور پر فیس بُک میسنجر کا حصہ بھی ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی فیچر واٹس ایپ میں نہیں ہے۔
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کے مطابق اس فیچر کی محدود پیمانے پر ابتدائی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے ویب سائٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جو خاصہ مبہم ہے۔
فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ میں ری ایکشنز کا فیچر کب عوام کے لئے پیش ہوگا، ہوسکتا ہے کہ اس میں چند ہفتوں سے لے کر کئی مہینے بھی لگ جائیں۔