سام سنگ نے چند روز قبل گلیکسی ایم سیریز کا ایک نیا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب اس کی گلیکسی ایس سیریز کے نئے فون کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ سام سنگ نے اپنے ایس سیریز کے فلیگ شپ فونز کے لیے آپٹیکل زوم کی صلاحیتوں پر کبھی توجہ نہیں دی۔
گلیکسی ایس 20 اور ایس 21 میں ناقابل یقین ہائبرڈ زوم طاقت ہے لیکن آپٹیکل زوم موجود تو ہے جو 1.1 گنا زوم کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گلیکسی ایس 22 سیریز میں 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس دستیاب ہوگا جو کہ گلیکسی ایس 20 اور ایس 21 پر ہائبرڈ زوم کے برعکس پہلی بار 3x آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرے گا۔
ایس 22 الٹرا میں وہی 10 میگا پکسل ڈوئل ٹیلی فوٹو لینس سیٹ اپ موجود ہوگا جو ایس 21 الٹرا کی طرح ہے۔
ان میں سے ایک 10x آپٹیکل زوم کے قابل ہوگا، تاہم یہاں تک کہ اگر سام سنگ 10x آپٹیکل زوم لینس کو سپورٹ نہیں کرتا تو گلیکسی ایس 22 اور ایس 22+ میں اب بھی 3x زوم کے ساتھ ایک ہی بہتر آپٹیکل زوم لینس دستیاب ہوگا۔
اس سے قبل گلیکسی کلب کی رپورٹ میں بھی تصدیق کی گئی ہے جس میں گلیکسی S22 اور S22+ ماڈلز کے لیے 50MP کا مرکزی کیمراسامنے آیا ہے۔
یہ فون ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر کے ساتھ آئے گا، لیکن سامنے والے کیمرے یا اس کی بہتری کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
دیگر افواہوں کے مطابق اس فون کے میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری سپر فاسٹ چارجنگ کے ساتھ موجود ہوگی۔
توقع کی جارہی ہے کہ اینڈرائیڈ 12 کو بوٹ کیا جائے گا جس میںیو آئی 4 بھی موجود ہوگا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 22 کو اگلے سال 2022 میں متعارف کرایا جائے گا۔