افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں نے رنجیدہ کردیا۔
انہوں نے داعش کے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
راشد خان نے کہا کہ ’کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہِ کرم افغانیوں کا قتلِ عام بند کریں۔‘
Kabul is bleeding again 😢😢💔💔
STOP KILLING AFGHAN PLEASE 🙏🙏😢😢🇦🇫🇦🇫— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 26, 2021
واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔