جاپان میں پیرالمپکس کا آغاز ہوتے ساتھ ہی پہلا کورونا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں کوورنا سے متاثرہ غیرملکی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے والا کوئی ایتھلیٹ نہیں ہے تاہم گیموں سے منسلک ہے، ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض میں کوئی خطرناک اثرات نہیں ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔
پیرالمپکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم خطرات کو صفر تک کم نہیں کر سکتے، لیکن ہم ایک محفوظ کھیل پیش کرنے کے لیے خطرات کو کم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، جس کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز جاپان میں سپیشل ایتھلیٹس کی گیمز ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا افتتاح ہوا تھا۔ کورونا خطرات کے باوجود تقریب نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے تھے، فنکاروں کی زبردست پرفارمنسز، آتشبازی نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے تھے۔
پیرالمپکس میں دنیا بھر سے 4 ہزار 403 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جو اپنے ملکوں کے لیے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔
جبکہ ٹوکیو اور جاپان کے دوسرے شہر کورونا کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ہیں کیونکہ ملک کو وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے روزانہ انفیکشن کی تعداد میں خطرناک اضافے کا سامنا ہے۔