چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں جمعرات کی صبح 7بج کر 38منٹ پر 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے اکسے کی کازک خود اختیار کانٹی میں محسوس کئے گئے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز 38.88ڈگری شمال عرض بلد اور 95.50ڈگری مشرقی طول بلد رہا جبکہ اس کی گہرائی 15کلومیٹر تھی۔اکسے کانٹی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کانٹی سیٹ سے 130 کلومیٹر دور ایک کم آبادی والے چراگاہ کے علاقے میں تھا۔تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔