انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جاری ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز پر آؤٹ ہوکر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کسی بھی ملک یہ ساتواں اور بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے کم سکور 75 ہے جو اس نے 1987 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔بھارت کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ،بھارت کے تین کھلاڑی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف سات رنز بناسکے انکی وکٹ ایک بار پھر جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ویرات کوہلی نے اپنے آخری 10 میچز میں صرف 24 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں۔