ہواوے کے لیے عالمی لیڈر کا اعزاز

اسلام آباد (پاکستان)10 جنوری،2023: ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ2022 گارٹنر میجک Quardrant برائے ا نٹرپرائز وائرڈ اینڈ وائرلیسLAN انفرااسٹرکچرمیں اسے لیڈر قرار دیا گیا۔ہواوے کے لیے یہ ایک سنگ میل ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اس کی نیٹ ورک آفرنگز کی مکمل لائن اپ کا ایک اور عالمی اعتراف ہے۔ہواوے سلوشنز کی وسیع رینج میں کلاؤڈ کیمپس3.0 سلوشن،کلاؤڈ انجن سیریز سوئچز،ائر انجن وائی فائی ایکسیس پوائنٹس(APs) اور آئی ماسٹرNCE خود کار اور intelligent نیٹ ورک مینجمنٹ پلیٹ فارم شامل ہیں۔

گلوبل انٹرپرائز وائرڈ اینڈ وائرلیسLAN انفراسٹرکچر مارکیٹ کے ایک بہترین سپلائر کی حیثیت سے ہواوے کے پاس آفرنگز کا ایک بھرپور مجموعہ ہے۔ہواوے،گلوبل انٹرپرائز مارکیٹ کے بارے میں بدستور پر عزم ہے اور آسان نیٹ ورک آرکیٹیکچر،عمدہ ترین ہارڈ وئر ڈیزائن،تیز رفتار سافٹ وئر ڈلیوری اور لچک دار بزنس ماڈلز کے ضمن میں انٹرپرائز نیٹ ورکس کے لیے ایک معیار طے کرنے کی خاطر مسلسل جدت طرازی میں مصروف ہے۔

زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہواوے نے سنٹرل سوئچ اور ریموٹ یونٹس(RUs) پر مشتمل اپنے سلوشن کے ساتھ کیمپس نیٹ ورک آرکیٹیکچر کو تین تہوں سے دو تہوں میں کر کے آسان بنا دیا ہے۔کمپنی نے ہارڈ وئر جدت طرازی کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید تھرڈ جنریشن وائی فائی6 اسمارٹantennas اور جدید ترین کلاؤڈ انجنز سوئچز اور ائر انجنAPs متعارف کرائے ہیں۔ہواوے کی کیمپس نیٹ ورک آفرنگز اب تک 170 ملکوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ان کے صارفین میں پبلک سروس،تعلیم، صحت عامہ،مینوفیکچرنگ،فنانس اور توانائی جیسے شعبے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں