یوسف بوہاری اور زہرہ ناصر کی شادی میں اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں 100 سے زائد نجی طیاروں میں مہمان شرکت کے لیے آئے جس کے باعث ائیر پورٹ پر طیاروں کی قطاریں لگ گئیں۔
تقریب میں لوگ قیمتی ملبوسات پہنے نظر آئے جبکہ خوبصورت سجاوٹ اور روایتی افریقی دُھنیں بھی بکھیریں گئیں، شہر Kano کے شاہی محل میں ہزاروں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں صدارتی اور شاہی خاندانوں کے درمیان ایسی شادی کی مثال نہیں ملتی، پرتعیش تقریبات کا سلسلہ ہفتے بھر جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دلہا اور دلہن کی ملاقات برطانیہ میں دوران تعلیم ہوئی تھی، دلہن کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے۔
شادی سے قبل دُلہن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا،کسی نے دلہن کے لباس کو غیر اخلاقی قرار دیا تو کوئی دلہن کا دفاع کرتا نظر آیا۔
روایت کے مطابق دُلہا کے خاندان نے دلہن والوں کو تقریباً دو لاکھ مقامی روپے ادا کیے جو شمالی نائجیریا میں رائج اوسط رقم سے تقریبا 10 گنا زیادہ ہے۔