چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلنے کی حقیقی حد کو کم رپورٹ کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب یونان، جرمنی اور سوئیڈن نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔