فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے مداحوں سے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد دوسرے ملکوں میں پناہ حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کے لئے عطیات دینے کے لئے اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں افغان مہاجرین کے لئے عطیا ت دینے کے لئے تفصیلات دی گئی ہیں ۔
خیال رہے کہ بیلا حدید کا شمار شوبز ورلڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ جنگ زدہ ممالک کے مظلوم لوگوں کے حق میں اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور ایسے ممالک کے مہاجرین کی مدد کرنے کے لئے بھی آگے آگے نظر آتے ہیں ۔
اس سے قبل بیلا حدید نے فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی تھی جبکہ اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات بھی جاری کئے تھے۔