عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں جنوری 2022ء کے بعد کم ترین سطح پر آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے نرخ 2 ڈالر کمی سے 74 ڈالر کی سطح پر آگئے، جو جنوری 2022ء کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت بھی جنوری 2022ء کے بعد پہلی بار 80 ڈالر سے نیچے آگئی، جس کے نرخ 3.40 ڈالر کی کمی سے 79.27 ڈالر ہوگئے۔