امریکی خاتون کی ریاست فلوریڈا میں فلائٹ منسوخ ہونے پر اس نے سکریچ گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا ، اسی دوران قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور وہ 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون51 سالہ انجیلا کنساس سٹی کی رہائشی ہیں جنہوں نے فلائٹ منسوخ ہونے پر بوریت سے بچنے سےسکریچ گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا اسی دوران قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور وہ 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکریچ گیم کھیلنے کی قیمت 30 ڈالر ہے جس میں جیتنے والے افراد ایک ملین سے 948 ملین کے نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔ لاٹری کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجیلا نے لاٹری سے جیت کررقم یکمشت وصول کرنے کا انتخاب کیا جس پر انہیں رقم ادا کردی گئی۔