کابل: چینی سفارت خانے نے افغانستان میں موجود میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اسلامی روایات کا احترام کریں۔
کابل میں موجود سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ عوامی مقامات پر اسلامی لباس اور کھانے کے آداب اپنائیں۔
افغانستان میں موجود چینی شہریوں کو ہدایت کی گئین ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سمیت فسادات والی دیگر جگہوں سے دور رہیں۔
خیال رہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کیا۔ چین نے افغانستان میں بسنے والے اپنے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا ہے۔
چینی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے افغانستان میں مختلف فریقوں سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بات کی ہے۔
مزیدبراں چین افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ چین نے دیگر ممالک کو بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کو بحران سے نکالیں۔