آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔
انگلش بیٹر ڈاوڈ ملان نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویلی 34 اور جوز بٹلر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہوم ٹیم نے 288 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹراوس ہیڈ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار اسٹیو اسمتھ نے ادا کیا جنہوں نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ون ڈے کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔