بولٹ اور گپٹل نیوزی لینڈ ٹیم سے ڈراپ وجہ کیا بنی؟

فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور بیٹر مارٹن گپٹل کو کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ نیوزی لینڈ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے لیگز کے معاہدوں کے باعث رواں برس کنٹریکٹ چھوڑ دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو ڈراپ کرنا آسان نہیں تھا، اب ٹیم کو آگے کی طرف دیکھنا ہے۔

کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ جب بولٹ نے کنٹریکٹ چھوڑا تو ہم نے اشارہ دیا تھا کہ ترجیح ان کو دی جائے گی جو کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینٹ بولٹ کو ڈراپ کرنے کی بھی یہاں یہی وجہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ٹرینٹ بولٹ کی ورلڈ کلاس صلاحیتوں سے آگاہ ہیں لیکن آئندہ ایونٹس کے لیے دوسروں کو موقع دینا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا، سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے شامل ہیں، کین ولیمسن دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 18، 20 اور 22 جبکہ ون ڈے میچز 25، 27 اور 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں