انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔