انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈزکا اعلان کردیا گیا۔
آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز 17 , 19 اور 22 نومبر کو ایڈیلیڈ ، سڈنی اور میلبرن میں ہوں گے جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا، ٹیسٹ اور ون اسکواڈ کی قیادت فاسٹ بولر پیٹ کمنز کریں گے۔
SQUAD: The Test summer is almost here 🙌 Here's the 13 players in contention to face the West Indies in Perth (Nov 30 – Dec 4) and Adelaide (Dec 8-12).
🎟 https://t.co/Zh2kdufP5Q pic.twitter.com/s0uedn0xee
— Cricket Australia (@CricketAus) November 8, 2022
ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیٹ کمنز پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ایرون فنچ کی جگہ ٹریوس ہیڈ کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
چئیر آف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور مارکوس ہیرس بھی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جب کہ ٹریوس ہیڈ نے پاکستان اور سری لنکا میں اچھا پرفارم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔