چین میں‌لاک ڈاؤن بھی کورونا کیسز روکنے میں‌ناکام، پچھلے 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے

چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 600 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں گزشتہ روز مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔تقریباً نصف کورونا کیسز مینو فیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ صوبے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کے شہر ژینگزو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کورونا پابندیوں کی زد میں ہے،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث صارفین کو اپنے آرڈرز موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں