ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے 179 رنز کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 137 رنز بناسکی، لورکین ٹکر نے71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے لیکن اسکے باوجود اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

پیر کو برسبین میں ہونے والے میچ آئرش ٹیم کے کپتان اینڈی بال بیرین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے، ایرون فنچ 63 رنزبناکر نمایاں رہے، اسٹوائنس 35 اور مچل مارش 28 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر3 اور گلین میکسویل 13رنزبناسکے، بیری میکارتھی نے3اور جوش لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں