کھانے پینے کا تو ہر کوئی شوقین ہوتا ہے لیکن عموماً شادی والے دن لڑکیوں سے کچھ کھایا نہیں جاتا ہے تاہم جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اب دلہنیں بھی ایڈوانس ہوتی جا رہی ہیں۔
یہ تو ہے شادی کا دن ہرکسی کی کے لیے اہم دن ہوتا ہے لیکن پورا دن سلون میں بیٹھنے کی تھکن کی وجہ سے دلہنوں سے کچھ کھایا نہیں جاتا ہے۔
تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک دلہن کو بہت مزے سے دلہن کا لباس زیب تن کیے ہوئے پیزا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلہن کی پیزا کھانے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے جہاں دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں بہت سے لوگ اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے تجربہ بیان کر رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت کول دلہن لگ رہی ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ کتنا مزے لیکر پیزا کھانے میں مصروف ہے۔
اس کے علاوہ ایک فی میل صارف نے اپنی شادی کےدن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ سے تو گھبراہٹ کی وجہ اپنی شادی والے دن کچھ کھایا ہی نہیں جا رہا تھا۔
جبکہ ایک اورفی میل صارف نے کہا مجھ سے اپنی شادی میں سلون کی تھکن کی وجہ سے کچھ بھہی نہیں کھایا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ یہ پہلی دلہن نہیں جس کی شادی کے دن کول اندازمیں کچھ کھانے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہوں بلکہ اس سے قبل بھی ایک دلہن کی کولڈ کافی پیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔