آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل کرنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا ہے اور 5.3 اوورز میں اسکاٹ لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 53 رنز بنائے ہیں۔
🌧️ Rain has stopped play in the First Round Group B match between Scotland and West Indies in Hobart.#T20WorldCup | #WIvSCO | 📝 https://t.co/TLOj3XMxLE pic.twitter.com/0LyzEN8spy
— ICC (@ICC) October 17, 2022
دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ مد مقابل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔