ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے ڈیوین پریٹوریس کے متبادل کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں ڈیوین پریٹوریس کے متبادل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیوین پریٹوریس کی جگہ اسکواڈ میں موجود ریزرو کھلاڑی مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

لیزاڈ ولیمز کو مارکو جینسن کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر ڈیوین پریٹوریس بھارت کے خلاف دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ سے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ کے دوران پریٹوریس کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں