اواٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا جس کے تحت 32 لوگ ایک ساتھ ویڈیو کال کرسکیں گے۔
اب تک صرف گوگل میٹ یا زوم ویڈیو کال کیلئے ہی لنک شیئر ہوتے تھے لیکن اب آپ واٹس ایپ گروپ کال یا میٹنگ کیلئے بھی لنک شیئر کرسکیں گے۔
واٹس ایپ نے اپنے اس نئے فیچر کو Call Links کا نام دیا ہے۔
اس نئے فیچر کی اطلاع میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ آخری مرحلے میں ہے جس کے تحت 32 لوگ ایک ساتھ ویڈیو کال کرسکیں گے، یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ios دونوں صارفین کیلئے ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ میں گروپ وائس کال کی سہولت پہلے سے موجود ہے اور اس میں بھی 32 صارفین کے شامل ہونے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔