کینیا کے ایتھلیٹ ایلیوڈ کپچھوگے نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ دوڑنے میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق برلن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ایلیوڈ سےسوال کیا گیا کہ وہ کس شخص کے ساتھ صبح کی دوڑ میں حصہ لینا چاہتا ہیں۔
اس پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ براک اوباما کے ساتھ کینیا میں دوڑنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اوباما کو کینیا کے دورے کی دعوت دیں گے۔
عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ اوباما ایک متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، وہ اتحاد کی مثال ہیں جو کہ انسانی فطرت کی سب سے افضل قسم ہوتی ہے۔
ایلیوڈ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ جب لوگ ایک ساتھ دوڑتے ہیں تو وہ زیادہ متحد ہوتے ہیں اور جہاں اتحاد ہوتا ہے ،وہیں امن بھی ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف دوڑنے سے ہی ہم ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
اتوار کو ایلیوڈ برلن میراتھن میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے سال 2018 میں برلن میراتھن کو 2 گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔