یورپی ملک لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر سوروکن نے 24 گھنٹوں میں یورپین چیمپئن شپ میں 319 کلو میٹر فاصلہ طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر سوروکن نے اٹلی میں ہونے والی یورپین چیمپئن شپ کی دوڑ میں حصہ لیا اور 24 گھنٹوں میں 319.614 کلو میٹر دوڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل ان کا ریکارڈ 303.506 کلو میٹر تھا۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ میں تھک گیا ہو لیکن بہت پرجوش بھی ہوں اور سب کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آخری کا کچھ فاصلہ ان کےلیے بہت تکلیف دہ ہوگیا تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔